تازہ ترین

بدھ، 26 اگست، 2020

دیوبند کچہری میں وکیلوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے

دیوبند،دانیال خان (یو این اے نیوز 26 اگست 2020)سہارنپور کچہری میں متعدد وکلائکے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ضلع جج کی ہدایت پر منگل کے روز دیوبند کچہری میں بھی وکیلوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔سینئر ایڈوکیٹ نسیم انصاری،تحسین خان ایڈوکیٹ اور منصور انور خان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے بار روم میں قریب پچاس وکیلوں کی کورونا ٹیسٹ سیمپلنگ کی ہے
فوٹو۔کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ موجود وکیل

،انہوں نے بتایا کہ سیمپلنگ میں جو وکیل اور منشی رہ گئے ہیں ان کی سیمپلنگ بدھ کے روز کی جائے گی،سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ آج ہوئی سیمپلنگ کی رپورٹ جمعرات کے روز آ جائے گی۔وہیں دیوبند میں کورونا کیسز تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں،آج آئی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں تین افراد میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں جنہیں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ لیب سے آئی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں تین لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں،

جن میں ایک شخص گاو ¿ں بابوپور نگلی کا رہنے والا ہے جو گاندھی کالونی میں نائی کی دکان کرتا ہے،انہوں نے بتایا کہ پوزیٹیو آنے والا دوسرا کیس گاو ¿ں لبکری کا ہے،جو ہریانہ کے ریواڑی میں کام کرتا ہے یہ شخص کئی ماہ پہلے اپنے گاو ں واپس آ گیا تھا جو اب ریواڈی جانا چاہتا ہے اسی لئے اس نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس میں اس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے اسی طرح سہارنپور کا ایک شخص جو دیوبند میں ہی رہتا ہے اور یہیں ملازمت بھی کرتا ہے،وہ بھی کورونا مثبت آیا ہے۔ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ کورونا متاثرہ تینوں مریضوں کے رابطہ میں آنے والے افراد کے سیمپل لئے جا رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad