کشن گنج (یو این اے نیوز 26 اگست 2020)ظفر ربانی.بہار اور خاص طور پر سیمانچل میں ایم، آئی، ایم کا تنظیمی ڈھانچہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے، ایم آئی ایم کے دفتر کشن گنج میں روزانہ لوگوں کی آمد اور پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کشن گنج کے پوٹھیا بلاک کے ماتحت پنچایت کولتھا سے تعلق رکھنے والے مرسلین عالم کو ایم آئی ایم کے یوتھ فرنٹ کا ضلع سکریٹری بنایا گیا اور پنچایت بھوٹاتھانہ کے مولانا زین العابدین سنابلی کو کشن گنج اسمبلی حلقے کا ترجمان منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر ایم آئی ایم کے صوبائی صدر اختر الایمان، عادل حسن آزاد، اشتیاق عالم، حافظ محبوب عالم وغیرہ نے ہار پہناکر شامل ہونے والے افراد کو اعزاز سے نوازا۔
واضح ہوکہ بہار میں 2020ء میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جس کی تیاریوں میں سبھی سیاسی پارٹیاں جٹ چکی ہیں، بہار کی چالیس سیٹوں پر ایم آئی ایم نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ اخترالایمان کا دعویٰ یہ بھی ہے کہ اگر ایم آئی ایم کو بھاجپا مخالف اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا تو ہم بہار کی سبھی سیٹوں پر انتخابات لڑیں گے، اگر ایسا ہوا تو آر، جے، ڈی، جے ڈی یو اور کانگریس کے لیے پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں