تازہ ترین

منگل، 16 جون، 2020

امیش دیوگن نے آج کھلے عام لائیو چینل پر بیٹھ کر مسلمانوں کے مشہور داعی، صوفی، مبلغ، امن و محبت اور اسلام کے پیامبر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کو " لٹیرا ڈاکو " کہا ہے

سلطانِ ہند خواجہ غریب نوازؒ پر دریدہ دہنی
سمیع اللہ خان
 نیوز 18 کے ذلیل ترین اینکر، امیش دیوگن نے آج کھلے عام لائیو چینل پر بیٹھ کر مسلمانوں کے مشہور داعی، صوفی، مبلغ،  امن و محبت اور اسلام کے پیامبر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کو " لٹیرا / ڈاکو " کہا ہے یہ انتہائی ناقابل برداشت ریمارک ہے، اسے کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کرناچاہئے، پورے ملک سے اس گستاخ اور بدزبان سَنگھی کیخلاف ایف آئی آر ہونا چاہیے، یہ جو لوگ نیشنل چینل میں بیٹھ کر اسلامی تاریخ کو کبھی نشانہ بناتے ہیں تو کبھی اہل اسلام کے بزرگوں اور درویشوں پر اپنی گھٹیا زبان سے حملہ کرتے ہیں انہیں کسی دعوت یا تفہیم کی ہرگز ضرورت نہیں ہے، یہ کرائے کے غنڈے ہیں جنہیں چینلوں پر صرف اسی کام کے لیے بٹھایا گیا ہے

 ضروری ہے کہ ہم مسلمان اپنے تاریخی بزرگوں اور اولیاء پر کی جانے والی سَنگھی گستاخیوں کو عیسائیوں کی طرح منہ بھر کے برداشت کرکے اپنی نسل کو اس کا عادی بنانے کی جگہ ان  گالی باز زبانوں کا سخت نوٹس لیں، ہمیں اپنی تاریخ پر مضبوطی سے جمنا ہے، اور اپنے اسلاف سے وابستگی کا بہرحال اعلان کرنا ہے، سَنگھی تاریخ ساز ٹولہ ہمارے اسلاف کی کردارکشی کرکے انہیں اپنوں میں بدنام سماج میں اچھوت اور خونخوار بنا کر پیش کررہاہےسُلطان الھند خواجہ سید محمد معین الدین چشتی اجمیری،  چشتیہ سلسلے کے مشہور بزرگ ہیں قطب الدین بختیار کاکی اور  بابا فرید الدین گنج شکر جیسے عظیم صوفیوں کے وہ مرشد رہی ہیں، وہ انسانوں سے بے پناہ محبت کرتے کرتے محبوبِ خلقِ خدا ہوگئے، غریب انسانوں کے مسیحا تھے اسی لیے  عوام نے حضرت چشتی ؒ کو غریب نواز کے لقب سے یاد کیا

 خواجہ چشتیؒ اللّٰہ کے عظیم اولیاء میں سے تھے جن سے ہم سب بیشمار محبت و عقیدت رکھتی ہیں،حضرت خواجہ غریب نواز چشتی ؒ پر یہ گستاخی مسلم سماج پر حملہ ہے اگر آج انہیں نہیں روکا گیا تو یہ زبانیں مقدسات اسلام پر دراز تر ہوتی جائیں گی، سب کو اس کے خلاف بیک زبان عملی طورپر اپنا ردعمل درج کرانا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad