جون پور:(یو این اے نیوز 16جون 2020) ریاست کے دارالحکومت تک ہلچل مچا دینے والے بھڈیٹھی کانڈ میں منگل کے روز پولیس نے پانچ پانچ ہزار کے دو انعامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس طرح اب تک 40 ملزم پولیس کی گرفت میں آچکے ہیں۔ منگل کو گرفتار کیے گئے 37 ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ ان میں سماج وادی پارٹی کے رہنما جاوید صدیقی اور انکے دو بھی شامل واضح رہے سپرنٹنڈنٹ پولیس اشوک کمار نے جمعہ کے روز مفرور 17 پر پانچ ہزارروپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے دو سگے بھائی صدام اور تابس کو منگل کے روز پولیس تھانہ انچارج انسپکٹر سدھیر کمار آئیر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھڈیٹھی گاؤں کے تیراہے سے گرفتار کرلیا۔ اس طرح سے ، پولیس نے تین انعامی ملزمان سمیت 40 کو گرفتار کرچکی ہے۔ دیگر مفرر ملزمان کی پولیس ابھی بھی تلاش کر رہی ہے۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ دوسرے ملزمان کی تلاش زور و شور سے کی جارہی ہے۔ ان میں سے 37 ملزمان جنہیں قبل ازیں گرفتار کیا گیا تھا ، ان پر منگل کے روز گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ واضح رہے مذکورہ گاؤں میں ، 9جون کو ،دلت اور مسلم برادی کے بچوں میں بکری اور بھینس کے چرانےکو لیکر تصادم ہوگیا جسمیں دونوں طرف سے ایک درجن لوگوں کو چوٹ آئی تھی، دلت سماج کے لوگوں کا الزام ہیکہ مسلم کمیونٹی کی ایک بھیڑ نے دلت بستی پر حملہ بول دیا ۔جسمیں درجن بھر مڑئی چھپر جل کر خاک ہوگیا 54 نامزد ملزمان کے علاوہ پولیس نے نامعلوم افراد میں سے 15 ملزمان کی شناخت کر چکی ہے ،واضح رہے پولیس کی یکطرفہ کاروائی سے گاؤں کے 80 فیصد گھرانے کے لوگ گاؤں چھوڑ کر جاچکے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں