جونپور/شاہ گنج (یواین اے نیوز16جون2020))جونپور کے شاہ گنج تحصیل کے کھیتا سرائے علاقہ کےتحت آنے والے گاؤں اعتماد پور میں اقلیتی برادری کے عبد الرحمان اور دلت برادری کے سریندر گوتم کے درمیان زبردستی قبرستان کی زمین لینے کے سبب کہا سنی کے ساتھ ساتھ مارپیٹ کی نوبت پہنچ چکا تھا مگر اسکی اطلاع ڈائل 112پر کسی نے دی جس پر موقع پر پولس آن پہنچی،
موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے اطلاع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس شاہ گنج نے پولیس فورس کے ہمراہ اعتماد پور گاؤں میں پہنچے موقع واردات کے مقام کا جائزہ لیا اور دونوں کنبے کے کچھ افراد کو تھانے لایا گیا اور اس تنازعہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جائے وقوع پر موجود پولیس ٹیم میں ایس آئی آشوتوش کمار گپتا،ہریشونکر ، یوپی ڈائل 112 ،وریندر کمار،پریم چند وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں