جونپور ۔(یو این اے نیوز 8جون 2020) سعودی عرب میں جون پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی مشتبہ حالت موت واقع ہوگئی ہے، جس سعودی سے لیکر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا
جونپور شہر سے سٹے کراکت تھانہ حلقہ کے ہاشمی نگر محلہ کے رہائشی کی سعودی عرب میں مشکوک صورتحال میں موت ہوگئی ہے یہ خبر آتے ہی لواحقین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔ مذکورہ علاقہ کے غفران ہاشمی (45) روزی روٹی کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ ایک ہفتہ قبل ، غفران نے رشتہ داروں سے موبائل فون پر ہونے والی گفتگو میں گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ چار دن پہلے ، غفران نے اپنے موبائل فون پر اپنے لواحقین سے رابطہ کرنے کے بعد اپنے کمرے میں سوگیاتھا۔
غفران کے مالک (کفیل ) نے لواحقین کو فون پر بتایا کہ صبح اس نے غفران کو فون کیا لیکن موصول نہیں ہوا۔ کئی کالوں کے بعد ، فون نہ اٹھنے پر وہ غفران کے کمرے میں پہنچا۔ کافی تیز آواز دینے کے بعد بھی کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد کفیل نے غفران کے جاننے والے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں انکو فون کیا۔ تب جاکر کسی طرح دروازہ کھولا گیا ،جسکے۔ بعد کمرے کا منظر بہت ہی دل دہلا دینے والاتھا غفران کمرے میں مردہ کی حالت میں پڑا ہوا تھا مرحوم غفران کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ابھی تک تین بیٹیوں کی شادی نہیں ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں