تازہ ترین

پیر، 8 جون، 2020

حاملہ ہتھنی اتفاق یا سازش

 یوسف حزقیل
دوچار روز سے جس تیزی اور ڈھنگ سے ہتھنی کے واقعے کو عام کیا جارہاہے، ایسا لگتا ہے کہ اس سے ملک و ملت کا بڑا نقصان ہوا ہے، اور مانو عوام کو اس سے بڑا دھچکا کبھی نہیں لگا، آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے یا ایک سوچی سمجھی سازش؟ پہلے یہ محض ایک اتفاق تھا مگر اب اس نے سازش  کا روپ دھار لیا ہے، پردے پر جو منظر کشی حقیقت بناکر پیش کی جارہی ہے، در اصل پس پردہ معاملہ ہی کچھ اور ہے، واقعہ کچھ یوں ہے کہ کیرالا کے بعض مقامات میں کافی عرصے سے کسانوں کو جنگلی سوروں سے بھاری نقصان کا سامنا ہورہا تھا، کاشت کاروں کی عدم موجودگی میں سور کھیتوں میں گھس آتے اور فصل کو تباہ و برباد کردیتے تھے، اس کا کوئی حل نظر نہیں آرہا تھا، تو کیرالا حکومت کی جانب سے جنگلی سوروں کو مارنے کا حکم نامہ جاری ہوا، اور اس کی صورت یہ بنی کہ پھلوں کے اندر بارود بھر کر رکھ دیا جاتا جسے خنزیر آکر کھاتے اور بارود پھٹنے کی وجہ سے ان کی موت ہوجاتی، اس پر عمل ہوتا رہا اور کسانوں کو ایک گونہ فائدہ نظر آیا، اسی طرح کا ایک پھل رکھا ہوا تھا جسے خنزیر نے آکر کھانا تھا لیکن بد قسمتی سے وہ ایک حاملہ ہتھنی کے منہ لگ گیا، اور اس کی موت ہوگئی، کیرالا حکومت نے اس پر جو مناسب سمجھا ایکشن لیا،

یہ محض ایک اتفاق تھا،
پھر اس میں سازش شامل ہوئی، اور ایک منصوبے کے تحت ایک مخصوص قوم کو ورغلانے اور بغاوت پر آمادہ کرنے کی ناپاک سازش جاری ہے، نیز کیرالا میں بی جے پی کی ایک بھی سیٹ نہیں ہے، ہر الیکشن میں بی جے پی کو کاری شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے، اور تاحال بی جے پی وہاں پر ہندو مسلم فساد کرانے میں ناکام رہی ہے، ازبسکہ کیرالا میں ہاتھی ایک معزز جانور مانا جاتا ہے اور باقاعدہ اس کی پوجا کی جاتی ہے، اسی لیے حاملہ ہتھنی کے حوالے سے نت نئے کارٹون ویڈیوز فوٹوز بناکر ایک مخصوص جماعت کو تخریب کاری پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سینکڑوں بےگناہ لوگ دہلی فساد میں مارے گئے کوئی نہیں بولا، کتنے ہی گھرانے اجڑے کسی کی جبیں پر شکن تک نہ آئی، مزدور بھوک سے بے رحم موت کا شکار بنے کسی نے اظہار غم نہ کیا، اتفاق سے ایک ہتھنی کی موت ہوئی اس پر ماتم کرنے ایک بھیڑ اچانک سے سامنے آگئی، اور کیرالا حکومت کو دوشی ٹھہرایا جانے لگا، یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور اس کے پیچھے وہی پارٹی کارفرما ہے جس کی شہ پر دہلی میں گجرات فساد کا منظر پیش کیا گیاتھا، جس کے ایما پر گھروں کو اجاڑا گیا تھا، جس کے اشارے پر پولیس فسادی بن کر سامنے آئی، اور دہشت گرد پولیس کی وردی میں ظلم کرتے نظر آئے تھے، اس سازش کو سمجھیے اوروں کو سمجھائیے، تاکہ حقیقت کھل کر سامنے آسکے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad