نئی دہلی، چوتھے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے سے دو دن قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے اس بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور انہیں اس سے متعلق ریاستوں کے وزرائے اعلی کی رائے اور مشوروں سے واقف کرایا۔
مسٹر شاہ نے جمعرات کی دیر شام تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ فون پر با ت چیت کی تھی۔ انہوں نے کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ لاک ڈاون کے بارے میں ان کے خیالات اور مشوروں کی معلومات لی تھی۔ انہوں نے ریاستوں سے اس بارے میں اپنے مشورے اور آگے کی حکمت عملی مرکز کو بھیجنے کے لئے کہا تھا۔
مسٹر شاہ نے تمام وزرائے اعلی سے پوچھا تھا کہ وہ مکمل لاک ڈاون کے دور کو پانچویں مرحلہ میں بڑھایا جانا چاہئے یا نہیں۔یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں