تازہ ترین

جمعرات، 28 مئی، 2020

کرونا کو بھگانے کے لئے پجاری نےدی انسان کی بلی(قربانی)کہا خواب میں بھگوان نےدیا تھا حکم۔

اڑیشہ(یواین اے نیوز28مئی2020)پجاری نے کہا کہ بھگوان  کا حکم خواب میں ملا تھا،پولیس نے اسلحہ برآمد کیا ، ملزم نے اعتراف جرم کیا۔اڑیشہ میں کورونا وائرس کے بحران کے درمیان ایک چونکا دینے والا کیس سامنے آیا ہے۔ کٹک ضلع کے نرسنگ پور میں واقع ایک مندر کا پجاری نے ایک شخص کو مار کر دیوی ماں کو اسلیئے چڑھا دیا کہ کورونا بحران ختم ہوجائے گا۔بدھ کی رات نرسنگ پور بندھ ہوڈا گاؤں میں برہمن دیوی مندر کے احاطے میں ایک شخص کی لاش ملی۔ مقامی پولیس نے قتل میں ملوث اسلحہ کو ضبط کرلیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔پجاری نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ملزم کا نام سنساری اوجھا ہے اور اس کی عمر 72 سال ہے۔ ایس پی کٹک رادھا ونود نے اس معاملے پر کہا ہے کہ پرانی دشمنی کی وجہ سے ایسا واقعہ ہوا ہے۔ ہم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ معاملے کا معائنہ جاری ہے۔مرنےوالے کی شناخت سروج کمار پردھان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے مطابق اس نے متوفی کے ساتھ مندر میں بلی(قربانی)کے بارے میں بحث کی تھی۔ جب صورتحال خراب ہوئی تو ملزم نے سر کاٹ کر اسے موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران کہا کہ اسے خواب میں بھگوان کی طرف سے احکامات موصول ہوئے ہیں کہ اگر انسانی قربانی دی گئی تو کورونا وائرس کا بحران رک جائے گا۔

 پولیس کا دعویٰ ہے کہ آم کے پودے لگانے کے بارے میں ملزم اور متوفی پردھان کے درمیان ایک عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔پولیس کے ڈی آئی جی سنٹرل رینج اشیش کمار سنگھ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا ، "ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت ملزم نشہ میں تھا۔" صبح جب اسکا نشہ ختم ہوا تو اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے۔سماجی کارکن ستیہ پرکاش پتی نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ 21 ویں صدی میں کوئی اس قدر وحشی ہوسکتا ہے۔ہم اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad