اعظم گڑھ(یواین اے نیوز30مئی2020) مہاراج گنج کوتوالی پولیس نے جعلی فوٹو ویڈیو پوسٹ کرنے اور خواتین کے نام پر جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر تبصرے کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ مذکورہ کوتوالی علاقہ کے دیوارا جدید کے رہائشی ایک شخص نے شکایت درج کروائی ہے کہ سوشل میڈیا فیس بک پر اسکی بیٹی کے نام سے
جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر غلط ڈھنگ سے غلط تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرکے اور فحش تبصرے لکھ رہاہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک مقدمہ درج کیا اور سائبر سیل کی مدد سے ملزم دیویندر یادو ولد چونن لال یادو ساکن امام الدین پور تھانہ سوت ہرپارا تھانہ جہانگیر گنج ضلع امبیڈکر نگر کو اس کے گھر سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں