تازہ ترین

ہفتہ، 30 مئی، 2020

اعظم گڑھ و اطراف میں موسم نے لی کروٹ،موسلا دھار بارش،کئی مقامات پر درخت گر پڑے۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز30مئی2020)ایک بار ضلع میں موسم نے کروٹ لی ہے۔آپ کو بتادیں کہ آج ضلع میں شام کو تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ تیز ہوا کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت ، بجلی کے کھمبے ، ہوورڈنگز زمین پر گر پڑے۔ بہت ساری جگہوں پر بجلی چلی گئی۔ لیکن کہیں سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی ہے۔ ہفتے کی شام سات بجے کے قریب اچانک موسم خراب ہوگیا۔

تیز رفتار گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔متعدد مقامات پر درخت زمین دوز ہوگئے ، بجلی کے کھمبے اور تار کے ٹوٹنے کی بھی خبر ہے جسکی وجہ سے بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔وہیں بے موسم بارش نے انتظامیہ کی پول بھی کھول کر رکھ دی ہے،شہر کے کئی مقامات پر پانی بھرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad