تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

مولانا محمد مقصود عمران رشادی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

جھارکھنڈ(یواین اے نیوز 5مئی2020) ڈاکٹر طیب خرادی کی اطلاع کے مطابق رجسٹرار آفس سائی ناتھ یونیورسٹی، رانچی، (جھارکھنڈ) نے محمد مقصود عمران(رجسٹر نمبر 1250105259) کو ان کا تحقیقی مقالہ '' حضرت مولانا مفتی محمد اشرف علی صاحب باقوی حیات اور خدمات '' پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ہے، اس مقالہ کے گائیڈ (نگران) ڈاکٹر محمد طیب علی، صدر شعبہ اردو،نیو کالج چینئی ہیں۔ اس پبلک وائیوا کی ممتحن ڈاکٹر رئیسہ نسرین، لکچرر بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ رہیں۔یاد رہے کہ مولانا محمد مقصود عمران رشادی دارالعلوم سبیل الرشاد سے عا لمیت سے فراغت کے بعد سے ہی شہر بنگلور کی جامع مسجدمیں امامت وخطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں ساتھ ہی وہ جامع العلوم عربک کالج کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہیں۔

مولانا محمد مقصود عمران رشادی کئی ایک زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں، خطیبِ بے مثال ہیں، قلم کے دھنی ہیں،آپ کے مضامین ملک کے مؤخر اخبارات ورسائل میں شائع ہوتے ہیں، وہ خود بھی مجلہ جامع العلوم کے مدیر اعلیٰ ہیں ۔شخصیت میں بہت زیادہ عاجزی و انکساری کے ساتھ ساتھ حالاتِ حاضرہ پر قوم و ملت اسلامیہ کی رہبری و رہنمائی میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں الغرض آپ کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے، اس موقع پر میں آپ کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad