تازہ ترین

بدھ، 8 اپریل، 2020

صرف خواتین کے زیرو بیلینس والے اکاؤنٹ میں ہی 500روپیہ آئے ہیں :بینک مینجر

سماجی دوری بنا کر ہی اپنے اکاؤنٹ سے روپیہ نکالیں : افسران 

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 8اپریل2020)حکومت نے ''پردھان منتری جن دھن یوجنا '' کے تحت لوگوں کے اکاؤنٹ میں 500 روپئے ڈالے ہیں ۔روپیہ نکالنے کی ہوڑ نے سارے قانون ضابطہ طاق میں رکھ دئے ہیں۔ بدھ کے روز گرامین بینک کے آریہ ورت گرامین بینک میں سماجی دوری کے ضابطوں کو توڑ تے دیکھا گیا ۔ اطلاع ملنے پر، ایس ڈی ایم سدھیر کمار موقع پر پہنچے اور بینک اہلکاروں سے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے متعلق مکمل معلومات حاصل کی ،اوربینک ملازمین سے کہا کہ وہ سماجی دوری کے قوانین پر لوگوں سے پوری طرح عمل کرائیں۔ دوسری طرف ڈی،ایس پی،پریانک جین نے اکاؤنٹ صارفین سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا ۔

انہو نے کہا کہ سماجی دوری بنائے رکھیں ،ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی ۔اسی کے ساتھ انتظامیہ نے روپیہ نکالنے آئے صارفین کو فاصلے کے ساتھ کھڑا کیا ۔ اس موقعہ پر بینک منیجر اوم پال سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم میں خواتینکے اکاؤنٹ کو ہی ترجیح دی گئی ہے ،وہ بھی ان اکاؤنٹ کو جو زیرو بیلینس پر کھولے گئے تھے ۔انہی زیرو بیلینس پر حکومت کی جانب سے ٥٠٠ روپیہ اکاؤنٹ میں آئے ہیں ۔بینک مینجر نے کہا کہ اکاؤنٹ ہولڈر سماجی دوری بنا کر آہستہ آہستہ آئیں اور اپنے اکاؤنٹ سے روپیہ نکال لیں ۔انہو نے یہ بھی کہا کہ جن کے اکاؤنٹ میں حکومت نے روپیہ ڈالے ہیں ،ان کے کھاتوں سے روپیہ واپس نہیں ہوگا ،کسی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad