تازہ ترین

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

مظفرنگرکے گاؤں بوڑینہ کلاں میں خارجی لوگوں کی آمدپرپابندی

مظفر نگر/شاہد حسینی (یو این اے نیوز 11اپریل 2020)کرونا وائرس کا قہر ملک کے کونے کونے میں بسے لوگوں کو ستا رہا ہے اس کی دہشت کا اثر علاقائی سطح پر دیکھا جا رہا ہے اسی دھشت کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں اپنے اپنے طور پر لوگو ں نے اپنے آپ کو محفو ظ رکھنے کے عملی اقدام کئے ہیں جس کی بھر پور پزیرائی بھی ہورہی ہے مظفر نگر کے گاؤ ں بوڑینہ کلاں میں گاؤ ں کے تمام لوگوں نے متفقہ طور پر پورے گاؤ ں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ گاؤ ں میں نہیں تو کوئی فرد باہر سے آئے گا اور نہ ہی اندر گاؤ ں سےکوئی باہر نکلے گا۔

 بتادیں کہ گزشتہ روز بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر دھیرج لا ٹیان نے پورے گاؤ ں کے اتفاق سے پورے گاؤ ں میں منادی کرا تِے ہوئے آگاہ کیا کہ کوئی بھی شخص سبزی،پھل،پھول و غیر ہ بیچنے کے لئے نہ تو گاؤ ں سے باہر نکلے گا اور نہ ہی باہر کے کسی شخص کو گاؤ ں میں داخل ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ دوسری جگہوں سے گاؤ ں میں سامان بیچنے آتے ہیں جس سے کرونا وائرس کے پھیل جانے کا خطرہ ہے جس سے ہمیں متحد ہوکر اپنے آپ کو ہمیں بچانا ہے اس قدم کی ہر چہار جانب پزیرائی ہورہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad