مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر۔(یو این اے نیوز 22اپریل 2020)اس آفتِ ناگہانی میں ہر ایک شخص وائرس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔گھروں میں قید لوگ اب بھوک پیاس سے بھی پریشان نظر آرہے ہیں۔جبکہ مختلف تنظیمیں مسلسل تیار شدہ کھانا گھروں میں پہنچایا جارہا ہے۔آج قصبہ بھوگاؤں میں ممکنہ امیدوار نگر پنچایت صدر احمد علی کولڈ والے،سابق رکن نگر پنچایت احسان خان، وسابق صدر بھوگاؤں سماجوادی پارٹی توصیف خان نے آج پھر ایک بڑی تعداد میں قصبہ میں لوگوں تک طعامی اشیاء فراہم کی۔
احسان ممبر نے فون پر بتایا کہ ”الخدمت فاؤنڈیشن‘‘کی جانب سے قسم قسم کے تیار شدہ پکوان تیار کر کے لوگوں تک پہنچائے جارہے ہیں۔انہو نے کہا کہ رمضان المبارک کا مسئلہ بہت اہم ہے، خصوصاً مسلم سماج اپنے لبوں پر ایک ہی دعاء لئے ہوئے ہے کہ اے میرب ہم پر سے یہ عذاب اٹھا لیجئے،مسلم سماج میں توبہ استغفار کی بھی کثرت ہے،مسلم طبقہ بہت قریب سے رمضان ماہ کی آمد دیکھ دیکھ کر تڑپ رہا ہے،
کس طرح وہ عبادت کریگا،کس طرح تراویح ہو گی،یہ سب سوچ سوچ کر مسلم بہت فکر مند ہے،کیونکہ اجتماعی کوئی بھی پروگرام سے کورونا وائرس سے محفوظ رہ پانا مشکل ہے،انہو نے کہا کہ ہماری تنظیم ”الخدمت“رمضان ماہ میں بھی لوگوں تک سحری اور افطار کا بھی اہتمام کرائی گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں