تازہ ترین

بدھ، 22 اپریل، 2020

انصاف منچ کے لیڈران راحتی اشیاء کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کو خون بھی عطیہ کررہے ہیں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد کا کردار کسی فرشتے سے کم نہیں: اعجاز احمد

مظفرپور:22/ اپریل (پریس ریلیز)خون کا استعمال انسانی زندگیاں بچانے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ جہاں خون کاعطیہ بروقت انسانی زندگیاں بچا سکتا ہے وہاں خون کا مکمل طور پر سکرین شدہ ہو نا بھی انتہائی ضروری ہے۔ یہ باتیں انصاف منچ مظفرپور کے ضلعی خازن اعجاز احمد نے آج ایس کے ایم سی ایچ میڈیکل کالج اسپتال میں سیتا مڑھی ضلع کے بوکھرا پنچایت کی حاملہ خاتون روما کو خون عطیہ کرنے کے بعد کہی اعجاز احمد نے مذید کہاکہ رگوں میں دوڑتے خون سے انسانی زندگی کی ڈور بندھی ہوئی ہے۔ 

یہ احساس شدت سے اس وقت ہوتا ہے جب کسی بیماری یا حادثے کی صورت میں ہمارے کسی پیارے کو اچانک خون کی ضرورت پڑجائے۔ ایسے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد کا کردار کسی فرشتے سے کم نہیں، جو کسی نفع، نقصان اور رشتے کے بغیر اپنا خون دے کر ایک انسانی زندگی کو بچاتے ہیں۔ کسی بیمار کو خون دینا ایک اخلاقی فریضہ ہے۔ یہاں یہ واضح ہو کہ انصاف منچ کے لیڈران موجودہ لاک ڈاؤن کے مشکل گھڑی میں ضرورت مندوں تک راحتی اشیاء پہنچانے کیساتھ ساتھ ضرورت مندوں کو خون عطیہ بھی کررہے ہیں گذشتہ 17/ اپریل کو الشفاء نرسنگ ہوم ماڑی پور میں زیر اعلاج 10سالہ مسکان کو خون کی ضرورت تھی جیسے ہی انصاف منچ کے لیڈران کو اطلاع موصول ہوئی اسی وقت اسپتال پہنچیں اور انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر آفتاب عالم، خالدرحمانی،

مطلوب الرحمن،نے چار یونٹ خون عطیہ کیا جس کے بعد معصوم بچی کا آپریشن کامیاب رہاہے،اسی طرح انصاف منچ کے ریاستی معاون سیکریٹری اکبر اعظم صدیقی نے دوروز قبل ایک ضرورت مند کے گھر سعداللہ پور جاکر خون عطیہ کیا،و ہیں آج رومانامی خاتون کوزچکی کیلئیایس کے ایم سی ایچ  ہاسپٹل میں خون کی ضرورت جس کی اطلاع آفتاب عالم اور انوٹسڈ مہم کے روح رواں ایل ایس کالج کے اسسٹینٹ پروفیسر امیتاز  کواطلاع ملی تو انہیں کی تحریک پر اعجاز احمد  فوراً اسپتال پہنچ کرخون کاعطیہ دیا۔نوجوان اعجاز کی اس مثالی خدمت پرخاتون کیگھروالوں نیایک اچھاتاثرلیااوراعجاز احمد وانصاف منچ کاشکریہ اداکیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad