مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر۔(یو این اے نیوز 20اپریل 2020)قصبہ کے جن گیارہ افراد کو طبی جانچ کے لئے لیجا یا گیا تھا،کل ان کو واپس اپنے اپنے گھروں میں اس ہدایت کے بعد ایمبولینس کے ذریعہ بھیج دیا تھا کہ سبھی لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی وقت گزاری کریں۔کیونکہ ابتدائی جانچ میں کسی طرح کا کوئی انفیکشن نہیں پایا گیا تھا۔
آج پولس مزید لاک ڈاؤن کا اہتمام کر انے اور گھروں میں ہی وقت گزاری کے لئے ان تمام ۱۱/ افرادکے گھروں میں ” انتباہ نامہ“ جسپاں کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے،اس گھر کے ممبروں کو ”ہوم کوارنٹائن کیا گیا ہے،اس گھر ممبر ناہی گھر سے باہر نکلیں گے،اور ناہی کسی شخص سے ملاقات کریں گے،ان کی ضرورتوں کا سامان انتظامیہ کے ذریعہ مہیا کرا یا جائے گا،اگر اس شخص کا کوئی بھی ممبر گھر سے باہر نکلا یا باہر کا کوئی بھی شخص ان لوگوں سے ملاقات کرتا ہے
،تو انکے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کار روائی عمل میں لائیجائیگی۔بحکم ضلع مجسٹریٹ و پولس سپرنٹنڈنٹ۔ اس سلسلے میں، ایس ڈی ایم سدھیر کمار نے بتایا کہ اطلاع نامہ نگر کے محلہ کریانیم،محلہ محمد سعید،محلہ پریم چریا،میں چسپا کئے گئے ہیں۔
؎تصویر:محلہ کریانیم کے مکان پر نوٹس چسپاں کراتے انچارج انسپکٹر پہوپ سنگھ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں