تازہ ترین

اتوار، 12 اپریل، 2020

دیگر اضلاع کے لوگوں کو بھی راشن ملے گا اگر راشن کارڈ ہے:ڈی،ایم

غیر رجسٹرڈ یومیہ مزدوری کر نے والوں کو بھی ملے گا ایک ہزار روپیہ :مہیند بہادر سنگھ 
مین پوری/حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز12اپریل2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سامان کی فراہمی کے لئے تعینات افسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر کو لاک ڈاؤن کا مشاہدہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلع میں وہ تمام لوگ جن کے راشن کارڈ غیر ضلعوں کے ہیں مگر رہتے مین پوری میں ہیں ۔ انہیں راشن بھی مہیا کیا جانا چاہئے، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر نے کہا کہ کسی بھی شخص کے پاس کسی بھی ضلع کا راشن کارڈہو وہ کسی بھیکوٹیدار سے اجناس حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے اجلاس میں کہا کہ حکومتی سطح سے یہ ہدایت ہے کہ کوئی بھی یومیہ مزدور، رکشہ ڈرائیور ،ہاتھ ٹھیلا چلا نے والے (رجسٹریشن نہ ہو نے پر بھی )لوگوں کے لئے ١٠/کروڑ روپیہحاصل ہو چکی ہے ۔

اب تک ایک کروڑ روپے کی رقم مذکورہ لوگوں کو جاری کی جاچکی ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر کو بتایا کہ ایگزیکٹو آفیسرز، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسرز، گرام پنچایت سکریٹری لیکھ پال کے ذریعہ، ایسے کارکنان جنہوں نے اپنی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی ہے، ایسے مزدور جو کسی طرح بھی رجسٹرڈ نہیں ہیں، فوری طور پر ان کی شناخت کریں۔ فہرست تیار کریں ، تاکہ بحران کے ایسے موقعہ پر میں ایسے لوگوں کے کھاتے میںبھی ایک ایک ہزار روپیہ بھیجے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی جگہ مزدورموجود ہے تو متعلقہ ٹھیکیدار، مالک مزدوروں کو کھانا پینا مہیا کرانا چاہئے، انہیں ٹھیکے دار،اور مالکوں سے بھی رقم دلوانا چاہیئے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad