بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 7 اپریل2020) ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے آج مرکزی صحت آفس پہنچ کر نوبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اب تک لئے گئے نمونے وغیرہ معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام صحت مراکز، آئیسو لیشن وارڈز، کوارنٹائن ہاؤس ،میں سبھی طبی سہولیات مہیا رہیں ۔جو بھی نمونے طبی معائنہ کے لئے لئے جا نے ہیں اس میں تاخیر بالکل نہ کریں ۔نشان زدہ لوگوں کے فوراً نمو نے لئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میںامراوتی کے 10 جماعتی اور 02 دیگر افراد کے نمونے لئے گئے تھے ،جن کی رپورٹ منفی (نگیٹیو)ہے ۔لیکن یہ سبھی لوگ ابھی بھی رین بسیروں میں ہیں ۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ 03 مارچ کوحضرت نظام الدین سے واپس آنے والے 09 افراد کے نمونے لئے گئے تھے وہ تمام نگیٹیو ( منفی) تھیں،۔س کے علاوہ شاملی سے آئے ١٠ / جماعتیوں کے نمو نے لئے گئے ،جس میں ٣/ لوگوں کی رپوٹ مثبت (پوزٹیو)ہے ،٧/ لوگوں کی نگیٹیو آئی ہے ،۔انہی میں سے ٤/لوگ بھوگاؤں کے ایک صحت مرکز (کمیو نٹی ہیلتھ )میں ہیں ۔قصبہ گھرور کے 25 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ اس کے علاوہ مین پوری کے 02، کرہل کے 09 اور گھرور کے 07 افراد کے نمونے جانچ کے لئے جارہے ہیں۔ انہوں نے باشندوں سے کہا کہ وہ اس مرض سے خوفزدہ نہ ہوں، بلکہ صبر کے ساتھ اپنے گھروں میں ہی رہیں، اپنے گھروں میں معاشرتی فاصلے پر رہیں۔انہو نے کہا کہ سب کے تعاون سے اس وائرس پر جیت حاصل ہو گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں