جونپور ۔(یو این اے نیوز 23 اپریل 2020)کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے سونگر گاؤں میں ، بدھ کی سہ پہر تین بجے کے قریب آگ کی زد میں آنے سے کھیت میں کھڑی 10 بیگھہ گندم کی فصل جل کر راکھ ہوگئی۔
دیہاتیوں کے ذریعہ ڈائل 112 پر اطلاع دینے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اطلاع کے کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ کا عملہ حادثہ کی جگہ پہنچا تب تک گاؤں والوں نے وہاں پر موجود سفیدے کے پیڑ کی ہری ٹہنیوں کو توڑ کر جل رہی آگ پر ٹوٹ پڑے تھے۔کسی طرح کچھ حصوں میں جل رہی آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔حسکے بعد فائر بریگیڈ عملہ نے آگ کو پوری سے طرح بجھایا ،جہاں ایک طرف کسان تیار فصل کو کاٹنے کی تیاری کر رہے تھے۔
آگ نے انکے سارے ارمانوں پر پانی پھیر دیا کاشتکاروں نے بتایا کہ جہاں بارش کی وجہ سے اس بار فصلوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وہیں کھڑی فصل سے کچھ ذریعہ معاش کی امید تھی۔ آگ نے سب کچھ تباہ کردیا ہے ، اب ہم کسان اس مہاماری میں کسکے پاس جائیں۔
ہم سب برباد ہوگئے، تمام کسانوں نے حکومت سے ایک آواز میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منفی صورتحال میں ہماری مدد کریں۔ اس آگ نے 1 ، نیاز احمد ولد حامد علی 2 ، مددو ولد فرید شیخ کی پوری فصل کو جلا کر راکھ کردیا۔
ڈائل 112 سے سنتوش کمار سنگھ دیوان ، گلاب یادو ، دھریندر کمار یادو کے علاوہ کئی سپاہی موقع پرموجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں