بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز12اپریل2020)بھوگاؤں ڈپٹی کلکٹرنے ٹیم الخدمت کی تیار کردہ کھانے کا معائنہ کیا ،اور ٹیم کے ارکان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ،الخدمت ٹیم کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔قصبہ بھوگاؤں کے محلہ مردھا میں واقع '' الخدمت فاؤنڈیشن ''آفس میں لاک ڈاؤن کے پہلے ہی روز سے غریبوں ،مزدوروں اور ضرورتمندوں ،بے سہارا لوگوںکے لئے کھانا تیار کیا جانے لگا ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ارکان روز آنہ مختلف قسم کے پکوان بنا کر محلہ در محلہ ضرورتمندوں کو مہیا کرا رہی ہے ۔
آج ایس ڈی،ایم بھوگاؤں سدھیر کمار نے الخدمت کی جانب سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کلکٹر نے ٹیم ا لخدمت کے تمام ممبروں کی تعریف کی اور ان کے کام کی تعریف کی ۔تمام ممبران کا کام قابل تحسین بتایا ۔انہو نے مزید ہداےت دےتے ہوئے کہا کہ خورد نویش اشیا تقسیم کرتے وقت سماجی فاصلہ بنائے رکھ نے کا خاص اہتمام کیا جائے ۔موقعہ پر پہنچے ڈپٹی کلکٹر نے کورونا وائرس سیفٹی قوانین پرٹیم کا عمل دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ٹیم الخدمت کے تمام ممبران موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں