تازہ ترین

بدھ، 1 اپریل، 2020

دارالعلوم دیوبند کی غیر ممالک سے آنے والے طلبہ سے داخلے کے لئے نہ آنے کی اپیل

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز یکم اپریل 2020)دارالعلوم دیوبند نے ایک ایڈوائزری جاری کر غیر ممالک سے آنے والے طلبہ سے داخلے کے لئے دارالعلوم میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔مہتمم ادارہ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی کے دستخط سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر شوال ١٤٤١ھ میں ہونے والے عمومی داخلوں پر امسال روک لگا دی گئی ہے،

اس لئے غیر ممالک سے آنے والے طلبہ امسال دارالعلوم میں داخلہ کے لئے نہ آئیں اور جن طلبہ کو پہلے NOCْۤاین او سی جاری کر دیا گیا ہے وہ بھی تعلیمی ویزا حاصل کرکے شوال میں دارالعلوم نہ آئیں کیونکہ امسال ان کا داخلہ نہیں لیا جا سکے گا ساتھ ہی این او سی کے لئے بھی کوئی درخواست نہ بھیجی جائے کیونکہ داجرالعلوم کی جانب سے این او سی جاری نہیں کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad