جون پور۔(یو این اے نیوز 13اپریل 2020)اتوار کی شام شہر کوتوالی تھانے کے علاقے میں پنجابی مارکیٹ میں سے مبینہ سماجی کارکن اور سابق کونسلر اور حکمران جماعت کے رہنما منیش سیٹھی کو پولیس نے لوگوں کی شکایت کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے لوگوں کی شکایت پر پہنچی پولیس نے منیش سیٹھی کو شراب بانٹتے اور بیجتے گرفتار کرلیا ۔
محلے کے لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں جہاں انتظامیہ شراب پر پابندی عائد کر رہی ہے ، وہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا یہ نیتا ایک اعلی پولیس افسر کے تحفظ میں خفیہ طور پر شراب فروخت اور تقسیم کرنے کا کاروبار کررہا تھا۔
لوگوں نے بتایا کہ یہ سب وہاں پر لگے سی سی کمیرہ میں قید ہے
پولیس سے متعدد بار شکایت کرنے کے بعد کوتوالی پولیس نے کارروائی کی لیکن کوتوالی لا کر وہ پورے معاملے میں لیپا پوتی کرنے میں دکھائی پڑ رہی ہےمذکورہ شخص حکمران جماعت کا نیتا ہے اور اسکا تعلق اعلی افسران سمیت حکمران جماعت کے سینئر لیڈروں بھی ہیں یہی نہیں ، ایک اعلی پولیس افسر شراب فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے۔
اگر وہیں منیش سیٹھی پر کاروائی نہیں ہوئی تو پھر اہل علاقہ ناراض ہوجائیں گے اور پولیس کارروائی پر انگلی اٹھانا شروع کردیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں