تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

کورونا وائرس :الہ آباد کے قاضی شہر کا بڑا اعلان ،لوگ شب براءت میں گھروں میں عبادت ۔۔۔

لاک ڈاؤن میں حکومت کاساتھ دیں، بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں، شب براءت میں گھروں کریں عبادت الہ آباد کے سابق قاضی شہرمفتی مقبول حسین حبیبی کی اپیل،

 پریاگ راج ۔نعمان بن ثابت قاسمی، الہ آباد۔(یو این اے نیوز 7اپریل 2020)بابرکت رات شب براءت 9 اپریل کوہے، اس رات کی اسلامی شریعت میں ایک خاص مقام ہے، لوگ اس دن عبادتوں کااہتمام کرتے ہیں، مساجد وقبرستان اس رات کو آباد رہتی تھیں، لیکن مہلک وباء کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، مسجدیں بند ہیں، اسی ہفتہ جمعرات کو شب براءت ہے، جس کو لے کر علماء کرام کافی متحرک کریں،

 اور لوگوں کو اس رات کی فضیلت کے ساتھ گھروں پر رہ کر عبادت کرنے کی تلقین کررہے ہیں، شہر الہ آباد کے مشہور عالم دین سابق قاضی شہر مفتی مقبول حسین حبیبی نے لوگوں سے اپیل کیا، لاک ڈاؤن میں گھروں سے بلاضرورت نہ نکلیں، حکومت کا بھرپور تعاون کریں، انہوں نے کہا، ۹ اپریل کوشب براءت ہے، جو کہ نہایت متبرک رات ہے، ملک میں ڈاؤن ہے اس لئے اپنے گھروں پر ہی عبادت کریں، 

مسجد اور قبرستان اور درگاہ ہرگز نہ جائیں، انہوں نے کہا، اس رات میں رات میں عبادت کااہتمام کریں اوررب کریم سے اس مہلک وباء سے حفاظت کے لئے اپنے لئے اورساری مخلوق کے لئے دعاکریں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad