دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز یکم مارچ2020)شادی کے پھیروں کے دوران لڑکی فریق کو دولہا کے کسی لڑکی سے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تو انہوں نے پھیروں کو بیچ میں روک کر بارات کو واپس لوٹا دیا۔کافی منت سماجت کے بعد بھی دلہن فریق شادی کے لئے تیار نہیں ہوا۔اطلاع کے مطابق سہارنپور مظفر نگر ہائی وے پر واقع ایک کالونی کے رہنے والے شخص کی دو بیٹیوں کی پٹیالہ اور پرکازی سے بارات آئی تھی،اس کی ایک بیٹی کی پھیروں سمیت شادی کی تمام رسم پوری ہو چکی تھی اور دوسری بیٹی نے دولہا کے ساتھ اگنی کے پھیرے لینے شروع ہی کئے تھے کہ کسی نے دلہن کے والد کو بتایا کہ دولہا کے پٹیالہ میں کسی لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔
جیسے ہی یہ بات لڑکی کے والد کو معلوم ہوئی تو انہوں نے ہنگامہ رائی کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا اور پھیروں کو رکوا دیا۔اس دوران دولہا فریق نے تمام الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے اپنی صفائی لڑکی فریق کو دی لیکن لڑکی فریق نے ان کی کسی بھی بات پر یقین نہیں کیا اور بارات کو واپس لوٹا دیا۔بتایا جاتا ہے کہ لڑکی فریق نے دولہا فریق سے شادی میں ہوئے خرچ کا مطالبہ بھی کیا ہے،خبر لکھے جانے تک دونوں فریق میں بات چیت جاری تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں