دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز یکم مارچ2020)دیوبند کے سرکاری پرائمری اسکول نمبر آٹھ اور نمبر دس میں سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا افتتاح فیتہ کاٹکر وارڈ ممبر ڈاکٹرواجد ملک نے کیا۔منعقدہ پروگرام میں بچوں نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کر حاضرین کا دل جیت لیا۔اس دوران اسکول ٹیچرزکہکشاں،زویا،فائزہ،فرہین اور آفیہ کو بہترین پرفارمنس دینے پر انعامات سے نوازا گیا۔کشور سلطانہ،ٹینا چوہان اور صوفیہ شاہن نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام و افراد کی ترقی کا انحصار علم و تعلیم پر ہے اس لئے معاشرہ اپنے نظام تعلیم کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتا ہے۔
![]() |
| فائل فوٹو |
واجد ملک،اسلم علی اور نصیر انصاری نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اس سے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف اسکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات کا خیال رکھ سکے۔اس موقع پر جملہ اسکول اسٹاف موجود رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں