دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز یکم مارچ2020)بلدیہ کی جانب سے شہر میں صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔ ہفتے کے روز شہر کے مصروف ترین مجنوں والا روڈ پر مہم چلاتے ہوئے، میونسپلٹی کی ٹیم نے نالے سے تجاوزات ہٹاکر پانی کی نکاسی اور صفائی کا نظام ہموار کیا۔ صفائی انچارج پوپن کمار کی سربراہی میں محکمہ صفائی کی ٹیم ہفتہ کے روز مجنوں والا روڈ پہنچی اور نالوں کی صفائی کر کے پانی کی نکاسی اور صفائی کا نظام ہموار کیا۔
صفائی ٹیم نے جے سی بی کی مدد سے نالے سے تجاوزات بھی ہٹائے پوپن کمار نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر نالے کو دوبارہ تجاوزات کی گئیں تو متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پوپین کمار نے بتایا کہ یہ مہم پورے شہر میں چلائی جارہی ہے اور غیر قانونی طور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے افراد کو نوٹس دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی مہم جاری رہے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں