دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 13مارچ2020)گزشتہ دو روز سے رک رک کرہو رہی بارش سے بہت سی جگہوں پر پانی بھرنے کے سبب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔بدھ کی دیر رات شروع ہوئی تیز بارش جمعہ کے روز بھی رک رک کر جاری رہی ساتھ ہی تھوڑی دیر کے لئے معمولی ژالہ باری بھی ہوئی،جس نے نگر پالیکا کے دعوں کی پول کھول کر رکھ دی،پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب محلہ پٹھانپورہ میں ایک بینکٹ ہال اور پرائمری اسکول والی گلی، سی ایچ سی دیوبند،ترقیاتی بلاک،ایس ڈی ایم دفتر،آئی ٹی آئی اور بجلی محکمہ کے دفتر کے علاوہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرگیا۔
جس سے گزرنے والے راہ گیروں کو چوٹیں لگیں اور نالییوں کے ٹوٹا ہونے کی وجہ سے کئی دوکانداروں کی دوکانوں میں پانی بھر گیا۔جس کو لیکر یہاں کے دکانداروں اور آس پاس کے لوگوں میں سخت غم وغصہ ہے۔وہیں کسانوں نے بارش کو گیہوں کی فصل کے لئے نقصان دہ بتایا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں