تازہ ترین

جمعہ، 13 مارچ، 2020

سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو تعلیمی سوفٹ ویئر کی دی گئی ٹریننگ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 13مارچ2020)بی آر سی گنارسہ پر سال 2019-20کے لئے نئے سوفٹ ویئر یو ڈائس پلس کے متعلق سرکاری پرائمری و کے جی بی وی اسکولوں سے ایک ٹیچر کا ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تعلیمی سوفٹ ویئر یو ڈائس پلس کے متعلق اساتذہ کو ٹریننگ دی گئی۔منعقدہ پروگرام میں گاؤں بابو پور نگلی، کلسٹھ، کرڑی، رنکھنڈی  اوردیوالہیڈی کے اسکولوں و مدرسوں کے اساتذہ کوپہلے سیشن میںٹریننگ دی گئی۔جبکہ گاؤں دودھلی، تھیتکی، مرگپور، مانکی اور علاقہ کے دیگر تمام رجسٹرڈ اسکولوں اورسی بی ایس سی سے الحاق شدہ اسکولوں اورسرکاری امداد سے چلنے والے مدارس کے اساتذہ کودوسرے سیشن میں ٹریننگ دی گئی۔

اس موقع پر بلاک تعلیمی افسر ڈاکٹر پربھات کمار نے بتایا کہ نئے سوفٹ ویئر یو ڈائس پلس کے متعلق سرکاری پرائمری و کے جی بی وی اسکولوں سے ایک /ایک ٹیچر کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیاہے جس میں اساتذہ کو ٹرینگ دی جا رہی ہے،ٹریننگ پروگرام کی اہمیت کے پیش نظراساتذہ کی حاضری اور وقت پر پابندی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ مستقبل میں یہی ٹریننگ اسکولوں میں اساتذہ کے لئے معاون ثابت ہوگی۔ ٹریننگ پروگرام میںسینئر ٹیچر سید وجاہت شاہ،اسلام الرحمان،احمد صدیقی،اسعد صدیقی،شاہ فیصل مسعودی،کہکشاں، نگار انجم،مایاوتی،پربھات کمار،شیو کمار،راجیو جین اور کمپیوٹر آپریٹر ارون بھاردواج بطور خاص موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad