تازہ ترین

اتوار، 1 مارچ، 2020

اتراکھنڈ کی گورنر اور وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت نے امن یکجہتی چادر اجمیر کے لئے روانہ کی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز یکم مارچ2020)اتراکھنڈ کی گورنر محترمہ بے بی رانی موریا اور اتراکھنڈ کے وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 808 ویں عرس کے موقع پر امن اور یکجہتی چادر معروف شاعر اور اتراکھنڈ اردو اکیڈمی کے سابق نائب صدر افضل منگلوری کے ذریعہ راج بھون اور سچیوالہ سے روانہ کی۔اس موقع پر اتراکھنڈ کی گورنر محترمہ بے بی رانی موریا نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب نسلوں اور طبقات اور الگ الگ سوچ وفکر رکھنے والوں کا ایک ساتھ اتحاد واتفاق کے ساتھ رہنا ہی اس ملک کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفی، سنتوں، رشیوں، منیوں اور عظیم بزرگ شخصیات کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم ہندوستان کو خوشحال ترقی پذیر اور دنیا میں پہلا مقام دلاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان قومی یکجہتی اور صوفی سنتوں کے اصولوں پر چلنے والا ملک ہے۔ آج کے وقت میں ان بزرگوں کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں ان بزرگان دین کے نقش قدم پر چل کر اپنے ملک میں امن اور سلامتی کا ماحول پیدا کرنا چاہئے۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے اجمیر شریف کے لیے چادر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملی جلی گنگا جمنی تہذیب ہی ہمارے ملک کی پہچان ہے۔ صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ کہ پوری دنیا میں ہماری یکجہتی اور امن کی مثالیں دی جاتی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوفی بزرگوں کی تعلیمات اور اصولوں پر چل کر اپنے ملک کی ترقی،امن، سلامتی اور آپسی اخووت کے لیے کام کرنا چاہیے اور ملک میں نفرت پھیلا نے والی طاقتوں اور ہندو مسلم اتحاد کو ختم کرنے والی افواہوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ 

وزیر اعلی راوت نے کہا کہ کچھ لوگ آج ہمارے ملک کی ترقی کی اور امن کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہمیں ان سے ہوشیار رہنا ہے۔اس کے علاوہ سابق وزیر اور ماہر تعلیم منوہر لال شرما،ایم ایل اے دیش راج کرنوال نے بھی افضل منگلوری کے ذریعہ اجمیر شریف کے لئے چادرِعقیدت روانہ کی۔ واضح ہو کہ یہ چادرسال 2002سے اتراکھنڈ اردو اکیڈمی کے سابق وائس چیئرمین اورمعروف شاعر افضل منگلوری اتراکھنڈ سے اجمیر شریف لے کر جاتے ہیں اور صوبے کی سلامتی اور یکجہتی کے لئے دعا کرتے ہیں ہیں۔افضل منگلوری یہ چادر ٢ مارچ ٠٢٠٢ کو اجمیر شریف میں پیش کرینگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad