دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز21مارچ2020)سماج دشمن عناصر ماحول کو خراب کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے ہیں، دیوبند کے قریبی گاؤں راجوپور کے رہنے والے ایک نوجوان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی فوٹو سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ایک متنازع فوٹو فیس بک پر اپلوڈ کر دی،بی جے پی لیڈران نے کوتوالی پہنچ کر ملزمان کے خلاف تحریر دیتے ہوئے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔اطلاع کے مطابق گاؤں راجوپور کے رہنے والے ایک نوجوان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی فوٹو سے چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے فیس بک پر وائرل کر دی۔
معاملہ کی اطلاع جیسے ہی بی جے پی کے دیہات کمشنری صدر اپیدر گوجر،امت تیاگی اور بجرنگ دل لیڈر کلدیپ سینی کو ہوئی تو انہوں نے ملزم نوجوان کو فون کر متنازع فوٹو اپلوڈ کرنے پر اعتراض کیا اور نوجوان سے فوٹو ہٹانے کے لئے کہا لیکن ملزم نوجوان نے فیس بک سے متنازع فوٹو ڈلیٹ نہیں کیا۔ بعد ازاں معاملہ کی شکایت سی او دیوبند چوب سنگھ اور کوتوالی انچارج یگھ دت شرما سے کی گئی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ایس آئی گیانیندر سروہی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے،ماحول خراب کرنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی ریایت نہیں برتی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں