دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز21مارچ2020)ایک نوجوان کے ذریعہ لڑکی کو بلیک میل کرتے ہوئے اس کے قابل اعتراض فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے،متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو تحریر دیکر کارروائی کئے جانے کامطالبہ کیا ہے۔پولیس نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزم نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔جمعہ کو دیوبند کوتوالی پہنچے علاقہ کے ہی ایک گاؤں کے رہنے والے ایک شخص نے پولیس کو بتایا کہ پاس کے ہی ایک گاؤں کے نوجوان کا اسکے گھر میں آنا جانا تھا اسی بات کا فائدہ اٹھا کر ملزم نوجوان نے اسکی بیٹی کو پیار محبت کے جال میں پھنسا کر اسکے فحش فوٹوز اپنے موبائل کیمرے میں قید کر لئے اور اسکی بیٹی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
جب اسکی بیٹی نے اسکی مخالفت کی تو نوجوان نے اس کے فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دئے،جب گاؤں کے لوگوں نے انہیں اس کے متعلق بتایا تو ان کے ہوش باختہ ہو گئے۔متاثرہ والد نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں ملزم نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے۔معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا جس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے،کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ مقدمہ درج کر ملزم کو جیل بھیجا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں