تازہ ترین

جمعہ، 13 مارچ، 2020

مدرسہ عر بیہ در س القرآن مدینہ مسجد میں دو طلباء کا حفظ قرآن مکمل ہوا

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 13مارچ2020) مدرسہ عربیہ درس القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید قصبہ بھوگاؤں میں آج ٢/ طلباء کا محمد فرحان انصاری،بھوگاؤں،و محمد تسلیم انصاری بھوگاؤں کا حفظ قرآن مکمل ہوا ۔اس موقعہ پر در جہ حفظ کے مدرس حافظ محمد ذاکر نے طلباء کی ایک کثیر تعداد کی موجود گی میں کہا کہ اللہ کا سب بے بڑا احسان ہے کہ اس نے ہم سب کو ایمان والا بنایا ،اور سب سے مزید کرم یہ فرمایا کہ ہم کو محمدؐ کی امت میں شامل فرمایا ،قرآن پاک جیسی بابرکت کتاب جس کا دیکھنا ،سننا ،اور پڑھنا ،ثواب بنا دیا ،قران پاک ایک مکمل نظام حیات کی تعلیم دیتا ہے ،زندگی کے ہر شعبہ کا طریقہ کار اس قرآن میں موجود ہے ۔حافظ محمد ذاکر نے کہا کہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنا نہایت عمدہ بات ہے ،اس کے پڑھ نے پر اس کے ایک ایک لفظ پر دس دس نیکیاں حاصل ہوتی ہیں۔

قرآن کا سننے والا بھی نیکیوں سے محروم نہیں ہوتا ۔انہو نے طلباء سے کہا کہ قرآن صرف طاقوں میں سجانے کے لئے نہیں ،بلکہ پڑھنے پڑھانے اور اس پر عمل کر نے کے لئے ہے ۔یہ قرآن پاک قیامت تک کے انسانوں کے لئے ہداےت ہے ،اس قرآن کی حفاظت کا وعدہ خود اللہ رب العزت کیا ہے ،تو جن لوگوں کے سینوں میں قرآن ہوتا ہے اللہ ان کی بھی حفاظت فرماتے ہیں ۔انہو نے کہا ہم سب کو قرآن پاک پڑھنے پڑھا نے عمل جاری رکھنا چاہئے ۔اس موقعہ پر انہو نے کہا کہ اس سال مدرسہ عربیہ در س القرآن مدینہ مسجد کا ٢٧/واں سالانہ جلسہ دستار بندی ٢٦/مارچ کو منعقد کیا جائےگا جس میں ٧/ طلباء کی دستار بندی ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad