لدھیانہ شاہین باغ میں مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز12مارچ2020)شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی اما پنجاب کی زیر قیادت شہر میں چل رہے شاہین باغ احتجا ج کے آج تیسویں دن بڑی تعداد میں خواتین نے مرکز کی مودی سرکار کے خلاف زبرسدت احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام کی خاتون رکن فریدا رضاء نے کہا کہ ہندو مسلم سکھ عیاسئی اور دلت اتحاد ہی بھارت دیش کی اصل طاقت ہے اور مرکز کی مودی سرکار اسی اتحاد کو توڑنا چاہتی ہے، فریدا نے کہا کہ مودی جی کو چاہئے تھا کہ وہ شرناتھیوں کو ملک کی شہریت دیتے وقت اپنے شہریوں کا بھی دھیان رکھتے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی قانون کسی ایک مذہب کے نام ہر نہیں بنایا جانا چاہئے فریدا نے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو شاہین باغ کی جانب سے محبت کا ہی پیغام دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانا اور کسی کو بھڑکانا آسان کام ہے لیکن سب کو ساتھ لیکر چلنا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا ہی اصل اخلاق ہوتا ہے، خدیجہ احرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں شاہین باغ اندولن کو ملک بھر میں ہندو مسلم سکھ عیدائی اور دلت بھائی بہنوں نے جو محبت دی ہے اسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھیگی، خدیجہ احرار نے کہا کہ قومی شہریت قانون میں سے اگر مذہب کا خانہ ہٹا دیا جائے تو بھی شرناتھیوں کو شہریت مل جائیگی لیکن پھر اس نام پر سیاست کرنے والوں کا بسترا گول ہو جائیگا اسی ناپاک سیاست کیلئے چمکانے کیلئے تو اس قانون کو مذہبی رنگ دیا گیا ہے، اس موقعہ پر تاج پور روڑ بھامیہ، خاصی کلاں سے وسیم رضاء، محمد سمیر، آفتاب، مولانا جمیل۔ قاری منہاج کی قایدت میں خواتین کے قافلے پہنچے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں