تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

کویت میں بھی آج 11گھنٹے کا کرفیو،باہر نکلنے 10,000دینار کا جرمانہ۔

کویت(یواین اے نیوز22مارچ2020)اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس سے پریشان ہے،حکومت اپنی عوام کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لئیے کئی طرح کے قدم اٹھارہی ہیں۔آج پورے  بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی کرفیو لگایا گیا تھا،وہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کویت میں بھی اگیارہ گھنٹوں کا کرفیو لگایا گیا ہے۔جوکہ آج شام پانچ بجے سے کل صبح 4بجے تک رہے گا،اسکی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10,000 کا جرمانہ یا تین سالوں کی قید ہوگی۔

آپ کو بتادیں کہ سول ڈیفنس کمیٹی اہم شعبوں میں کام کرنے والے افراد کے لئے آئی ڈی ایس جاری کرے گی تاکہ وہ کرفیو کے دوران بھی کام کر سکیں۔ سرکاری محکموں اور نجی کمپنیوں کی چھٹیاں جن کا اختتام 26 مارچ کو ہونا تھا ان میں دو ہفتوں کی توسیع کر کے 12 اپریل تک کر دی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے سخت سزاؤں کا اعلان کیا گیا جس میں تین سال تک کی قید یا 10ہزار دینار کا جرمانہ شامل ہے۔وہیں آج کویت وزارت صحت نے کورونا وائرس کے 3 نئے معاملات ٹھیک ہونے کی تصدیق کی ہے، شفا یاب ہونے والوں کی کل تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad