تازہ ترین

اتوار، 29 مارچ، 2020

کورونا وائرس: جونپور میں سماجی تنظیموں نے لاک ڈاؤن سے پریشان لوگوں کی مدد کےلئے ہاتھ بڑھایا

 جونپور۔(یو این اے نیوز 29 مارچ 2020)شاہ گنج تحصیل بازار میں واقع  سٹی نرسنگ ہوم شاہ گنج اورشیخ بدرالدین اعظمی میموریل ویلفیئر چیریٹیبل ٹرسٹ نےمسلسل دوسرے دن بھی  شاہ گنج کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں افراد کو ماسک تقسیم کیا گیا۔ جس میں مجسٹریٹ مسٹر راجیش کمار ورما علاقائی  آفیسر مسٹر جتیندر کمار دوبے اس مہم کا خاص حصہ رہے۔ اور لوگوں میں ماسک تقسیم کیا ، ڈپٹی کلکٹر نے لوگوں میں ماسک پہننے  اور گھر میں الگ الگ رہنے   کی اپیل کی ہے ۔ اسی طرح ممتاز سماجی کارکن ہندو مسلم کی ایکتا کا پیغام عام کرنے والے  سٹی نرسنگ ہوم  کے مالک  ڈاکٹر طارق۔

بدرالدین شیخ نے بھی لوگوں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آئے۔اسی طرح شاہ گنج حلقہ تحصیل کے مانی کلاں گاؤں میں   نوجوانوں کی ایک ٹیم نے لاک ڈاؤن سے پریشان حال لوگوں میں کھانے کے لئے راشن تقسیم کیا اس موقع پر طلحہ خان ۔جاوید شیخ، محمد اکرم ، آصف شیخ نے نمبر جاری کرکے کہا کہ علاقے کے مستحق حضرات اس نمبر پر رابطہ کریں۔سماجی کارکن۔طلحہ خان9889751853،جاوید شیخ،8318239104،اکرم بھائی،7652082103،آصف شیخ،9026275118،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad