مظفرنگر:شاہد حسینی(یو این اے نیوز 30مارچ 2020)کوروناوائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہےہندوستان میں اس کے سبب لوگ اپنے گھروں میں ہیں ۔جمعیۃ علماء ھند نے کوئی بھوکا نہ سوئے اس کی پہل کی ہے جمعیۃ علماء ھند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے غریب عوام کی مدد کے لیےجمعیۃ علماء ھند کی تمام اکائیوں کوہدایت دی ہیں اس دوران مولانا مکرم علی قاسمی حافظ شیردین شھر صدر حافظ تحسین محمد آصف قریشی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کی تمام لوگو کوایسی مصیبت کے وقت میں اپنے اردگردغریب لاچارلوگوکا تعاون ضرور کریں جمعیۃ علماء ھند کے عہدیداروں نے کہا کہ کوئی بھی پریشان شخص جمعیۃ علماء ھند کے کارکنوں سے رابطہ کرسکتا ہے۔
بڑھانہ جمعیت صدرحافظ شیردین محمد آصف قریشی نے تمام سماجی تنظیموں اورسیاسی جماعتوں سے اپیل کی اورکہا کہ سب کو غریبوں کا خیال رکھنا چاہئےمولانامکرم علی قاسمی ضلع جنرل سکریٹری نے تمام لوگوں سے لوک ڈاؤن کی مکمل پابندی اورانتظامیہ کی مکمل حمایت کی اپیل کی اس دوران حافظ شیردین حافظ تحسین آصف قریشی حافظ شہزادراشد منصوری حکیم اکرم علی جمشید عالم عارف طفیل حافظ نعیم اسلام منصوری اسلام حاجی شرافت علی شاہد قریشی وغیرہ جمعیت کے ذریعہ راشن کی تقسیم کے دوران موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں