محمد شمیم دارالعلوم حسینیہ بوریولی ممبئی
تاریخ 29 مارچ 2020 کو دارالعلوم حسینیہ، گنپت پاٹل نگر، آئی سی کالونی کھاڑی، بوریولی ویسٹ ممبئی ، میں حقیر و فقیر بندہ اور ساتھ میں اساتذہ کرام چالیس گھروں میں راشن پہنچائے،لیکن اتنی کثیر آبادی والے علاقے میں جہاں پر تقریباً نو سے دس ہزار مکان کچھ پختہ بقیہ ٹین کے جھونپڑے ہوں، اور وہاں پر رہنے والے اکثر لوگوں کی تعداد غریب مزدور طبقہ کی ہو،ایسے مقام پر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنے لوگ ضرورت مند ہوں گے جن کے یہاں کھانے کا کوئی انتظام نہیں ہے، ہم لوگ تحقیق کرکے گھروں میں راشن پہنچائے اس کے بعد محلے کے لوگ ایسے غریب لاچار کا نام لکھ کر لائے جن کے گھروں میں راشن نہیں ہے، جب ان کی تعداد کو میں نے جمع کیا تو ستر ہو گئی، چالیس کے علاوہ نئی فہرست میرے پاس ستر مکانوں کی ہے، اب ان کے انتظام کی کوشش کر رہا ہوں۔
اس پوری بستی میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جن کے یہاں کھانے کے لئے راشن کی سخت ضرورت ہے، عصر کی نماز سے قبل راشن گھروں میں پہنچانا شروع کئے تھے بعد نماز عصر ایسی مجبور عورتیں بچوں کو ساتھ میں لیکر آئیں اور کہا کہ ہمارا بھی نام لکھ لیں ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے بھوکے رہیں گے ہم کہاں سے انہیں کھانا کھلائیں گے،میرے پاس ستر نام پورے ہو گئے تھے اور پہلے ان لوگوں تک راشن پہنچانے کا انتظام ہو جائے پھر دوسرے لوگوں کی طرف توجہ دیں، ان مجبور لاچار عورتوں کی باتیں سن کر آنکھیں اشک بار ہو گئیں،احباب دعا فرمائیں، ہماری کوشش ہے کہ اس بستی میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں