تازہ ترین

جمعہ، 27 مارچ، 2020

تھانہ انچارج مہولی پردیپ سنگھ نے مزدوروں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کر پیش کی انسانیت کی مثال

دھن گھٹاسنت کبیر نگر،عقیل احمد خان(یواین اے نیوز27مارچ2020)جمعہ کے روز تھانہ انچارج مہولی پردیپ کمار سنگھ نے مغربی بنگال کے کچھ بھوکے مزدوروں میں خوردنی اشیاء تقسیم کر انھیں تسلی دی۔قصبہ مہولی میں گذشتہ کچھ مہینہ پہلے روزی روٹی کمانے کے واسطے مغربی بنگال کے کچھ مزدور قصبہ ہی میں کراۓ پر کمرہ لیکر رہ رہے تھے۔یہ سبھی مزدور صندوق بنانے کا کام کرتے ہیں۔لیکن اچانک کورونا جیسی وباء کے چلتے جب حکومت کا فرمان لاک ڈاؤن کا آیا،تو  پیسہ ختم ہو جانے کی وجہ سےان مزدوروں کو روٹی کے لالے پڑ گئے۔انکا ٹھیکیدار بھی بنگال سے واپس نہیں آسکا۔مغربی بنگال کے ویربھومی کے باشندہ مزدور رحیم،ترون مل،سلیم،اکبر علی،اور دیگر انکے ساتھیوں نے بھوک سے پریشان ہوکر تھانہ انچارج مہولی پردیپ کمار سنگھ سے کھانے کی فریاد کی۔

بھوکے مزدوروں کی حالت دیکھ کر انسپکٹر کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ان سے رہا نہیں گیا اور فوراً اپنے پیسے سے ان مزدوروں کے لئے سبزی،تیل،نمک،مسالہ اور کھانہ بنانے کے لئے لکڑی کا انتظام کئے۔ ایس ڈی ایم پرمود کمار  اور سی او امبریش بھدوریہ کی موجودگی میں انکے عارضی ٹھکانوں پر پہونچ کر امدادی اشیاء فراہم کی گئی۔انسپکٹر پردیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ مظلوم اور پریشان حال کی مدد کرنا ہم سب کا اہم انسانی فریضہ ہے۔ایس ڈی ایم پرمود کمار سنگھ نے گاؤں پردھان کو بذریعہ موبائل فون فوراً ان مذدوروں کی امداد کرنے کے لئے کہا ہے۔گاؤں پردھان مہیش یادو نے 50-50کلو اناج دینے کا وعدہ کیا۔ایس ڈی ایم پرمود کمار سنگھ نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے آس پاس رہنے والے اس طرح کے ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad