نئی دہلی(یواین اے نیوز 13مارچ2020)جن لوگوں کے پاس انڈین پاسپورٹ ہے ان کیلئے بہت بڑی راحت ہے کہ وہ ہندوستانی شہری ہونے کا بہت بڑا ثبوت ہے۔ ہندوستانی شہری ہونے کیلئے انڈین پاسپورٹ رکھنے والوں کو اپنا پاسپورٹ ثابت کرناکافی ہے ، ان کے لئے دیگر دستاویزات پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔وزارت خارجہ امور نے خود اس کا اعتراف کیا ہے کہ صرف ہندوستانی شہریوں ہی کو انڈین پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلبرگہ کے محمد ریاض الدین نامی ایک نوجوان نے 27 فروری 2020 و آرٹی آئی کے ذریعہ وزارت خارجہ شعبہ پاسپورٹ اور ویزا سے چار سوالات پوچھے تھے۔نمبر(1)اس انڈین پاسپورٹ کو کن کن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے اس کیلئے کیا کیا دستاویزات چاہئے۔نمبر(2) کیا غیر رہائشی ہندوستانی اور غیر ملکی شہریوں کو بھی انڈین پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے ؟
انہیں کیا کیا دستاویزات پیش کرنا چاہئے۔۔نمبر(3)کیا انڈین پاسپورٹ شناختی ثبوت اور اور ایڈریس ثبوت کے لئے قابل قبول ہے؟نمبر(4) کیا انڈین پاسپورٹ ہندوستانی شہری ہونے کا ثبوت مانا جا سکتا ہے۔ ان سوالات پر جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ امور نے بتایا ہے کہ صرف ہندوستانی شہری کو ہی انڈین پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے،غیر ملکی شہریوں کو انڈین پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاتا۔انڈین پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے کی دستاویزات کی ضرورت ہے اس کی تفصیل پاسپورٹ کے ویب سائٹ پر موجود ہے۔ انڈین پاسپورت شناختی ثبوت اور ایڈریس کے طور پر قابل قبول ہے۔ وزارت خارجہ امورنے یہ تصدیق کردی ہے تو این سی آر اور این پی آر کیلئے ہندوستانی شہری ہونے کیلئے انڈین پاسپورٹ پیش کرنا کافی ہے۔ وزارت خارجہ کی اس تصدیق سے انڈین پاسپورٹ ہولڈروں کو ہندوستانی شہری ظاہر کرنے میں بہت بڑی راحت ملی ہے۔
سالار نیوز

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں