سوشل میڈیا پر کیا تھا کورونا کی دوا کا دعوی پہنچا جیل
لکھنؤ (یواین اے نیوز 28مارچ2020)اترپردیش پولیس نے کورونا کی دوا کا فارمولا بنانے کا دعوی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار شخص کا دعوی ہے کہ کرونا کی 27 سال پہلے دوا بن چکی ہے اور وہ 6 سال سے یہ دوا لے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس شخص نے وزیر اعظم کو یہ فارمولا دینے کی بات کی تھی۔تھانہ میرٹھ جانی پولیس نے کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ پون کمار یادو عرف پون داس ولد اوم پرکاش کو میرٹھ تھانہ جانی پولیس نے واٹساپ اور فیس بک پر کورونا وائرس کے علاج والے فارمولے کی ویڈیو پھیلانے پر اسکو گرفتار کرلیا ہے اس شخص نے ویڈیو میں اپنا نام پون داس بتاتا ہے اور وہ میرٹھ کے باغپت روڈ پر رہنے کا دعوی کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کی اس نے خود دوا تیار کی ہے اس سے 100 فیصد کورونا ختم ہوسکتا ہے۔ یہ پیغام وہ وزیر اعظم نریندر مودی تک پہچانے کی اپیل کی ہے اور اسکا دعویٰ ہے کہ کورونا ہی کیا اور بھی کوئی بیماری ہو سب اس ختم ہوجائے گی ۔
نیز ، اس کا دعوی ہے کہ کورونا کوئی بہت بڑی چیز نہیں ہے اور نہ ہی ایک وبا ہے۔ اس کا کہنا کہ جب بھی دنیا پر کوئی مصیبت آتی ہے تو ہندوستان اس کو حل کرتا ہے اور بھارت میں کورونا کی یہ دوا 27 سال پہلے بنائی گئی ہے۔سنکی پون داس کا کہنا ہے کہ میرٹھ کے باغپت روڈ پر ان کی دکان ہے اور وزیر اعظم وہاں آکر اس سے مل سکتے ہیں۔ اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے گزارش کی ہے وہ خود بھی جانچ کے لئے تیار رہیّ۔ وہ 6 سال سے یہ دوا لے رہا ہے۔پون کا دعوا یہ بھی ہے کی وہ ٹیسٹ پورا ہونے کے بعد اکیلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو فارمولا کے بارے میں بتائیں گے۔میرٹھ دیہات ایس پی اویناش پانڈے نے بتایا کی جب پولیس ٹیم اس کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچی تو یہ شخص وہاں سے غائب تھا۔ کوئی بھی اسکے بارے میں نہیں بتاپایا۔ جس دوکان کو بتایا گیا تھا وہ فی الحال بند تھی ۔لیکن پولیس اسکی تلاش میں جٹی تھی جمعہ کو پولیس نے پون داس کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں