تازہ ترین

جمعہ، 13 مارچ، 2020

غیر موسمی بارش اور برف باری کے باعث جونپور میں فصلیں تباہ،کسان مایوسی کاشکار

جونپور۔(یو این اے نیوز 13مارچ 2020) جمعہ کی رات 2بجکر 10منٹ پر ضلع بھر میں غیر موسمی بارش اور برف باری نے ایک بار پھر سے کسانوں کی کمر کو توڑ کر رکھ دیا ۔اطلاع کے مطابق اترپردیش ریاست کی راجدھانی لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں زبردست برف باری کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔جس کی وجہ سے کسانوں کے کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔جن میں دلہن اور تلہن  فصلوں کا زیادہ نقصان پہنچا ہے پانچ سے دس منٹ کی ہوئی بارش نے کسانوں کو مایوس کردیا۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے ایک روز قبل ہی الرٹ جاری کردیا تھا۔محکمہ موسمیات نے  تیز ہواؤں و بارش کے  ساتھ ساتھ برف باری کاخدشہ ظاہر کیا تھا۔واضح رہے سلطان پور ضلع کے قادی پور علاقوں میں آج دوپہر کے وقت زوردار بارش کے ساتھ برف باری ہوئی وہیں پر تیز ہواؤں اور اولے کے ساتھ ہونے والی بارش کی وجہ سے درجے حرارت معمول سے نیچے آگیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad