تازہ ترین

پیر، 30 مارچ، 2020

لاک ڈاؤن:- جونپور میں پولس کی گاڑی دیکھ کھیت میں کام کررہے کسانوں میں مچی بھگدڈ۔

جون پور(یو این اے نیوز 30مارچ 2020)کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع بھڑکڑہاں میں گزشتہ روز کھیت میں کام کررہے کسانوں میں اسوقت بھگدڑ مچ گئی جب ڈائل 100 کی گاڑی کو  اپنے کھیتوں کی طرف آتے دیکھا تو گھبرا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔یو این اے نیوز  کے نمائندہ سے نام نہ لکھنے کی شرط پر ایک کسان نے بتایا کہ ہم لوگ کھیت میں دوپہر کے وقت انجن چلا کر کھیت میں پانی بھرنے کا کام کررہے تھے۔

اسی طرح ہمارے کھیت سے سٹے کھیت میں کچھ لوگ سرسوں  کی کٹائی دوائیں  کررہے تھے ہم لوگوں اپنی طرف ڈائل 100 کی گاڑی آتے دیکھ کر گھبرا گئے۔ لوگ اپنے اپنے کھیتوں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔جیسے پولیس کی گاڑی گاؤں کے ایک محلے کی طرف بڑھی  تب جاکر ہم لوگوں نےسکون کی سانس لی۔واضح رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے علاقے میں بہت سی جگہوں پر پولیس کی ظالمانہ کاروائیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر عوام خوف زدہ ہورہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad