تازہ ترین

بدھ، 11 مارچ، 2020

گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر شگر مل میں مزدوری کرنے والے ایک شخص کی موت

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز11مارچ2020)دیوبند امبہٹہ روڑ پر گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر شگر مل میں مزدوری کرنے والے ایک شخص کی موت ہو گئی،حادثہ کے بعد ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ گھر بھیج دیا۔معلومات کے مطابق کلسٹھ گاؤں کا رہنے والا50سالہ ناتھی رام سینی شگر مل میں مذدوری کرتا تھا،دوپہر کے وقت وہ سائیکل پر سوار ہوکر گھر سے کام پر آ رہا تھا۔

 جب وہ امبیہٹہ دیوبند روڑ پر پہنچا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے اس کو اپنی زد میں لے لیا،جس کے سبب ناتھی رام کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی اس دوران ٹریکٹر کا ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا۔خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مورچری میں بھجوا دیا۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے،ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے،تحریر ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad