مدھوبنی،منت اللہ رحمانی(یواین اے نیوز20فروری2020)عالم اسلام کے مشہورو مقبول رہنما مسلمانوں کے مسیحا،سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ جناب وصی احمد نعمانی رحمتہ اللہ علیہ 18فروری کو بعد نماز عشاءاپنے مالک حقیقی سے جاملے(انالله وانا اليه راجعون) آپ شروع سے ہی اصول کے پابند،تواضع وانکساری کے پیکر،صبرتحمل کے پہاڑ تھے.فرائض وسنن کا اہتمام کرتے،حسن اخلاق کے نمونہ تھے،غیبت اور لغویات سے دور رہتے،قرآن اور سائنس پر ریسرچ کرنا انکا مشغلہ خاص تھا،مرحوم کی عمر75 سال تھی اور اپنے علاقہ سے دور رہ کر بھی آپ نے سماج کے لیۓ نمایا خدمت انجام دیا،یہی وجہ تھی کہ نماز جنازہ میں ہزاروں کا مجمع تھا۔
مذکورہ باتوں کا تذکرہ یکہتہ پنچایت کے موجودہ مکھیا جناب رزیق احمد علیگ نے کیا مزید کہا کہ آپ ہمارے گارجین کے ساتھ ساتھ ہمارے سرپرست اعلی بھی تھے اور ہم نے اپنی تعلیم آپ کی سرپرستی میں رہ کر کی ہے علی گڑھ میں آپ ہمارے سینیر تھے،آپ رحمتہ اللہ علیہ کے اچانک چلے جانے سے جو نقصان ہواہے وہ امت کے لیۓ عظیم خسارہ ہے،جس کا پرہوناممکن نہیں،دعاکریں کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرماۓ، اور امت کو اس کا نعم البدل دے آمین.آمین.شریک غم ریاض احمد،نجیب احمد(منٹو)حسیب احمد(نیئر)منت اللہ رحمانی اشتیاق احمد ندوی قابل ذکرہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں