تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

بھائی نے بہن بہنوئی کا سر کچل کر کیا بے رحمی سے قتل!

مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز20فروری2020)تھانہ قراولی حلقے کے گرام نظامپور میں جمعرات کی رات میں میاں بیوی کی بڑی ہی بے رحمی کے ساتھ قتل کر دیا گیا  میاں بیوی کے سر کو کچلا گیا و ہیں ان کی آٹھ ماہ کی بچی بھی زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہی ہے ہے دیہی باشندوں نے پولیس کے سہارے سے گھائل شدہ بچی کو ہیلتھ سینٹر پہنچایا وہاں سے بچی کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال کے لئے ریفر کر دیا اس وقت بچی  موت اور زندگی کے درمیان جنگ لڑ رہی ہے اس حادثے کے بعد مقتول کا بھائی موقع واردات سے غائب ہوگیا ہے پولیس کو اس قتل کی سازش میں مقتول کے چھوٹے بھائی پر شک ہو رہا ہے پولیس کو شک ہے کہ مقتول کے چھوٹے بھائی نے ہی دونوں کا قتل کیا ہے دراصل  مقتول کا بھائی نہایت شراب پینے کا عادی ہے چھوٹا بھائی روزانہ شراب پی کر ان میں جھگڑا کرتا رہتا تھا۔

 جس کی وجہ سے مقتول کے چھوٹے بھائی کی بیوی اس کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی موصولہ اطلاعات کے مطابق قراولی کے گرام نظام پور کے باشندے و گنیش شرما اپنی زوجہ گیتا کے ساتھ گاؤں کے با ہر تعمیر شدہ مکان میں رہتے تھے مقتول میاں بیوی کے کوئی اولاد نہیں تھی انہوں نے حال ہی میں اپنے ہم زلف سے ان کی  آٹھ ماہ کی بچی کو گود لیا تھا بچی بھی ان کے ساتھ گھر میں ہی رہتی تھی آج صبح دیہی باشندوں کو گھر کے اندر سے بچی کے رونے کی آواز سنائی دی جب بچی چپ نہ ہوئی اور گھر سے کوئی باہر بھی نہ نکلا  تودہی باشندوں نے اندر جاکر دیکھا تو حیران رہ گئے میاں بیوی کو کو خون آلود کپڑوں میں پایا تو پیروں تلے زمین کھسک گئی۔

 انہوں نے دیکھا ک میاں بیوی کو نہایت ہی بے ہیمانہ انداز میں میں قتل کیا گیا تھا جن کے سروں کو کسی بھاری چیز سے کچلا گیا تھا موقع واردات پر پہنچے ایس پی اجے کمار پانڈے کا کا کہنا ھے  کہ حادثہ ظاہری طورپر مقتول کے چھوٹے بھائی پر شک جاتا ہے کیوں کہ کہ چھوٹا بھائی بے حد شراب نوشی کا عادی ہے اہل خانہ کی طرف  سے تحریر مل گئی  ہے اسی بنیاد پر رپورٹ درج کرکے تفتیش کی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad