بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 29فروری2020) قصبہ بھوگاؤں کے محلہ پتھریا میں واقع سینٹ ایچ اے جی پبلک اسکول میں منعقدہ عمومی علم اور دستی تحریری مقابلہ میں اشونی، ساکشی، شریہ، کشاگر، پراچی، پریانشو شرشٹھی اور رشبھ کو اپنے اپنے درجہ میں اول مقام حاصل کر نے پر علاماتی نشان اور انعامات دیکر ان کو نوازہ گیا ۔اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی ،اس تعلیمی مقابلہ جاتی پروگرام کا افتتاح قصبہ کے معروف شاعر(کوی) بدن سنگھ مستانہ نے کیا،جس میں طلباء کے سرپرست والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ہفتہ کے روز، محلہ پتھریا قصبہ بھوگاؤں میں واقع سینٹ ایچ اے جی پبلک اسکول میں ہینڈ رائٹ (تحریری) اور معلومات عامہ کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلہ کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مہمانان خصوصی کے طور تشریف لائے شاعر بدن سنگھ مستانہ ،اسکول کے سرپرست زیڈ رحمان، پرنسپل اپدیش سنگھ نے چوہان نے بچوں کو علاماتی نشان اور سر ٹیفکیٹ دے کر اعزاز بخشا۔ اس موقع پر، سبودھ یادو، پھول میاں، کتب سنگھ، ارجن سنگھ، پروین، ناظمین، نغمہ وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں