تازہ ترین

ہفتہ، 29 فروری، 2020

امتحان گاہ سے سو میٹر تک کسی بھی غیر مجاز شخص کو داخل نہ ہو نے دیں :ڈی،ایم

ضلع کے دونو اعلیٰ افسرانوں نے امتحانی مراکز کا دو کیا ماتحتوں کو دی سخت ہدایات 
مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 29فروری2020)ضلع انتظامیہ ثانوی تعلیمی کونسل کے امتحانات کو بغیر کسی نقل کے پُرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لئے پُرعزم ہے۔ جس کے لئے حساس امتحانی مراکز کی نشاندہی کرکے بڑی تعداد میں مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں امتحانات کی درستگی، 06 فلائنگ اسکواڈ کے ساتھ خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جوامتحان مراکز پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام امتحان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے معہ وائس ریکارڈر کے امتحان گاہ میں لگائے گئے ہیں۔ جس کی مانٹرگ کلےکٹرےٹ واقع کنٹرول روم سے بھی کی جا رہی ہے۔

آج ہائی اسکول سائنس کے مضمون کا امتحان پہلی شفٹ میں پرامن رہا، ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ کے ساتھ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے نے متعدد امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحان کا جائزہ لیا، انہوں نے امتحانی سنٹر میں قائم کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانی کمروں کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے میں سب سے اہم شراکت مرکزی انتظامیہ، کمرہ انسپکٹروں کی ہے کہ وہ مکمل دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں موجود مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ مستقل طور پر متحرک رہیں اور کنٹرول روم میں بیٹھتے ہوئے ایک ساتھ ہر کمرے کی سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی کریں۔انہوں نے سنٹر ایڈمنسٹریٹروں سے کہا کہ کسی بھی غیر مجاز شخص کو امتحان کے اوقات کے دوران امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں سے کہا کہ کسی بھی غیر مجاز شخص کو امتحانی سنٹر کے ارد گرد 100 میٹر کے دائرے میں آنے کی اجازت نہ دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad