بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 29فروری2020)اگرچہ ہفتہ دن ہر اسکول کے لئے خاص دن ہوتا ہے، لیکن جب بات گرام راجونا میں واقع پرائمری اسکول کی ہو تو ہنستے ،گاتے ،مسکراتے کھیلتے کودتے تعلیم حاصل کرتے طلباء کی ایک تصویریں دکھائی پڑتی ہیں ،ہر ہفتہ کو بیگ فری ڈے منایا جاتا ہے جس میں تمام کلاس کے طلباء کو بغیر کسی کتاب کے کھیلوں اور موسیقی کے ذریعے سادہ اور دلچسپ حقائق کے ساتھ سمارٹ کلاس میں نصاب کا آسان اور دلچسپ حصہ پڑھایا جاتا ہے۔اسی تسلسل میں کل ایک پروجیکٹ کے ذریعہ طلبا کو دلچسپ طور پر نظموں کو پڑھنا سکھایا گیا۔ جس میں کلاس ایک اور دو کے طلباء نے نظم پڑ تے ہوئے رقص بھی کیا۔
پرنسپل محمد عشرت علی نے '' اسکول آف ہیپی نیس '' کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں بہت کم تعلیمی سفر میں تفریحی سہولیات موجود ہیں، آج بھی بہت سے گھرانوں میں ٹیلی ویژن موجودنہیں ہے، تمام والدین کے پاس اینڈرائڈ موبائل فون بھی موجود نہیں ہےں۔ جس کی وجہ سے طلبہ مزید چیزوںکا مطالعہ کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ان کے پاس صرف ایک ہی واحد راستہ ہے اوروہ ہے کتاب۔بعض طلباء والدین کے پاس مذکورہ سہولیات نہ ہو نے کی وجہ سے غمزدہ نظر آتے ہیں ۔ لہذا ''اسکول آف ہیپی نیس ''کے ذریعہ اسکول میں ہر جماعت کے طلباء کو تفریح اور دلچسپ معلومات دینے کی کوشش کررہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں