تازہ ترین

منگل، 25 فروری، 2020

بی جے پی کے نو منتخب ضلع سکیٹری پنکج تیاگی کا پر جوش استقبال

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 25فروری2020)سماجی تنظیم تیاگی سبھا کی ایک میٹنگ کا انعقاد ٹیچر کالونی میں کیا گیا۔جس میں بی جے پی کے نو منتخب ضلع سکیٹری پنکج تیاگی کا پر جوش استقبال کیا گیا اور تیاگی سماج سے متحد ہونے کی اپیل کی گئی۔منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے تیاگی سبھا کے بانی و سر پرست جناردن تیاگی ایڈوکیٹ اور جسویر تیاگی نے تیاگی سماج سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تیاگی سماج ہمیشہ سے بی جے پی کے ساتھ رہا ہے،پنکج تیاگی کو بی جے پی نے ضلع سکیٹری بناکر تیاگی سماج کا دل جیت جیت لیا ہے۔ ویپن تیاگی،انیردھ تیاگی،امبریش تیاگی،منوج تیاگی،پون تیاگی۔

 اور ونود تیاگی نے امید ظاہر کی ہے کہ پنکج تیاگی تمام پارٹی کارکنان کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پارٹی کو مظبوط بنانے میں اہم کردار نبھائیں گے۔ وہیں نو منتخب ضلع سکیٹری پنکج تیاگی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے وفا دار کارکن ہیں اور پارٹی نے انھیں جو ذمہ داری دی ہے اس کو احسن طریقہ سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پرانوج پردھان،سنجے،وشنو تیاگی،پرمود پردھان،منیش شرما،سندیپ،پروندر،شیو راج راج روڑ،شیام سنگھ،آدیش تیاگی،راجیندر شرما،ابھیشیک شرما،امت وشیشٹھ اور جے بھگوان شرما وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad